ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایشیااور بحرالکاہل خطے کے ترقی پذیر ممالک میں اقتصادی نمو کی شرح 5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی

136

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ایشیااور بحرالکاہل خطے کے ترقی پذیر ممالک میں جاری سال کے دوران اقتصادی نمو کی شرح 5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کر دہ ایک حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا کہ سال 2024 کے پہلے 4 ماہ میں مضبوط اندرونی طلب اور برآمدات میں اضافے کی وجہ سے اقتصادی نمو کی رفتار تیز رہی ۔ رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں جاری سال کے دوران اقتصادی نو کی شرح 5 فیصد اور سال 2025 میں 4.9 فیصد تک رہنے کاامکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان ممالک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آ رہی ہے۔ گزشتہ سا ل ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے کے ترقی پذیر ممالک میں افراط زر کی شرح 3.3 فیصد تھی جو سال 2024 میں 2.9 فیصد اور سال 2025 میں 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔