ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں تجارت کے فروغ کے لئے8 سو ملین ڈالر کی منظوری

86
Asian Development Bank
Asian Development Bank

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں تجارت کے فروغ کے لئے علاقائی رابطوں میں اضافہ کے لئے8 سو ملین ڈالرکے قرضوںکی منظوری دیدی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے منظور کئے گئے قرضوں سے پاکستان میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ملکی تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ پروگرام کے تحت سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بہتری اور بحالی سے سفری سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک پہلے بھی 180 ملین ڈالر فراہم کر چکا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ٹرانسپورٹ اورکیمونیکیشن ڈویژن کے ڈائریکٹر ڈانگ سو پاﺅ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت سے استفادہ کے ذریعے خطے کی تجاتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔