ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرتاکی ہیتو نیکاﺅ کی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 50ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر اختتامی پریس کانفرنس

138
Asian Development Bank
Asian Development Bank

یوکو ہاما۔ 07 مئی(اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرتاکی ہیتو نیکاﺅ نے کہا ہے کہ بینک علاقائی اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کا عمل جاری رکھے گا اور اس حوالے سے دیگرشراکت داروں کے ساتھ باہمی رابطوں کو فروغ دیا جائیگا تاکہ خطے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جا سکے ۔ اتوار کو یہاں بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 50ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر اختتامی پریس کانفرن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم خطے میں باہمی تعاون کے فروغ کے عمل میں اضافہ کو جاری رکھیں گے تاکہ مہارتوں اور ٹیکنالوجی کی شراکت داری سے ترقی پذیر ممالک کے ترقیاتی ایجنڈے کو مکمل کیا جاسکے ۔