ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکی ہیکو نکاﺅ کا وزیر خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکی ہیکو نکاﺅ نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزاءقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے معاشی استحکام کیلئے بہت اقدامات کئے ہیں جن کے نتیجہ میں اسے بڑی کامیابیاں ملی ہیں، پاکستان کو پائیدار ترقی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری رکھنا ہو گا۔ وہ بدھ کو یہاں کاریک وزارتی کانفرنس کے بعد وزیر خزانہ …

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکی ہیکو نکاﺅ نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزاءقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے معاشی استحکام کیلئے بہت اقدامات کئے ہیں جن کے نتیجہ میں اسے بڑی کامیابیاں ملی ہیں، پاکستان کو پائیدار ترقی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری رکھنا ہو گا۔ وہ بدھ کو یہاں کاریک وزارتی کانفرنس کے بعد وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کوئٹہ کے المناک واقعہ پر متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورہ کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، گورنر سٹیٹ بینک اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقاتیں مفید رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں معاشی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، شرح نمو مستحکم، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا، مہنگائی اور مالیاتی خسارہ میں کمی آئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے جبکہ سرمایہ کاری کیلئے حالات کو سازگار بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، اس سلسلہ میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بینک مختلف شعبوں میں پاکستان کو معاونت فراہم کر رہا ہے، پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

Leave a Reply