اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر آساکاوا ماسات سوگو نے آئندہ سال 23 فروری سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔ اے ڈی بی کے اعلامیہ کے مطابق وہ تاکی ہیکو ناکائو کے بعد 17 جنوری 2020 سے بینک کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پیرکو ایک بیان میں آساکاوا ماسات سوگو نے بتایاکہ بینک کے صدر کے طور پر خدمات انجام …
ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا آئندہ سال اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر آساکاوا ماسات سوگو نے آئندہ سال 23 فروری سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔ اے ڈی بی کے اعلامیہ کے مطابق وہ تاکی ہیکو ناکائو کے بعد 17 جنوری 2020 سے بینک کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پیرکو ایک بیان میں آساکاوا ماسات سوگو نے بتایاکہ بینک کے صدر کے طور پر خدمات انجام دینا بڑا اعزازہے اوروہ اپنے بورڈ اوررکن ممالک کی حکومتوں کے مشکورہیں جنہوں نے جامع، لچکدار اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے مشن کو پورا کرنے میں ان کے ساتھ تعاون کیا۔
آساکاوا ماسات سوگو کی قیادت میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کوروناوائرس کے عالمگیروبا کے دوران رکن ممالک کے ساتھ مالی معاونت کےلئے تیز اور جامع ردعمل کا آغاز کیا جس میں 20 ارب ڈالر کے رسپانس پیکج کی تشکیل بھی شامل ہے، اس معاونت نے معاشی طورپر انتہائی کمزور کمیونٹیزکو وبا کے دوران امدادکی فراہمی میں کلیدی کرداراداکیا ۔ایشیا اوربحرالکاہل کے خطے میں کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی میں بھی بینک نے اہم کرداراداکیا جس کی وجہ سے پورے خطے میں لاکھوں افراد کی زندگیوں کوبچانے میں مددملی۔
آساکاوا نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں موسمیاتی بینک کے طور پر متعارف کرانے کے عمل کی قیادت بھی کی ،انہوں نے 2030تک موسمیاتی مالیات کےلئے 100 ارب ڈالرکی معاونت کا پروگرام بھی شروع کیا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پورے ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے کے ممالک میں ترقی کو فروغ دینے کے اپنے مشن کو جاری رکھنے میں پرعزم ہیں۔ اے ڈی بی کے نئے صدر کا انتخاب بینک کے چارٹر کے مطابق کھلے، شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔








