ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر وین کے زینگ نے پاکستان میں اقتصادی استحکام کیلئے حکومتی کوششوں کی تعریف کی ہے اور مالیاتی خسارہ میں کمی، جی ڈی پی گروتھ میں بہتری اور بالخصوص توانائی کے شعبہ میں انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت میکرو اقتصادی استحکام کیلئے حکومت پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈا کو سراہا ہے۔ پیر کو یہاں …

اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر وین کے زینگ نے پاکستان میں اقتصادی استحکام کیلئے حکومتی کوششوں کی تعریف کی ہے اور مالیاتی خسارہ میں کمی، جی ڈی پی گروتھ میں بہتری اور بالخصوص توانائی کے شعبہ میں انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت میکرو اقتصادی استحکام کیلئے حکومت پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈا کو سراہا ہے۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کی تعریف کی اور کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان اور چین کو فائدہ ہوگا بلکہ خطہ میں معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان کا تیسرا دورہ ہے اور اپنے 5 روزہ دورہ کے دوران کراچی اور گوادر بندرگاہ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وفاقی وزراءاسحاق ڈار، احسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت سینئر حکام سے ملاقاتیں کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply