اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنسلٹنٹس کی ایک ٹیم نے منگل کو پورٹ قاسم اتھارٹی کا دورہ کیا۔دورہ پورٹ،ریل کنکٹیویٹی پران کے مطالعےکا حصہ تھا۔دورے کے دوران پورٹ قاسم ٹیم نے بندرگاہ کے آپریشنز اور سڑک اور ریل نیٹ ورک کے ذریعے اندرونی علاقوں سے اس کے رابطوں کے بارے میں ایک جامع پریذنٹیشن پیش کی۔اس موقع پر پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم کو بندرگاہ کے جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جن کا مقصد ملک کی مستقبل کی اقتصادی ترقی کو مدد فراہم کرنا ہے۔
اپنے دورہ کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم نے بندرگاہ کی متاثر کن کارکردگی اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے اس کی نمایاں صلاحیت کے لئے اپنی تعریف کا اظہار کیا۔