- Advertisement -
ہانگ کانگ ۔ 10 جون(اے پی پی) ایشیائی حصص بازاروں میں جمعہ کو مندی کی صورتحال رہی جس کی وجہ وال سٹریٹ اور یورپی حصص بازاروں میں مندی کے اثرات اور آئندہ ہفتے فیڈرل ریزرو اور بینک آف جاپان کے اجلاس کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اہم ترین نکی 225 انڈیکس 120.90 پوائنٹس کی کمی سے 16547.62 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 7.12 پوائنٹس کی گراوٹ سے 1330.81 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8352
- Advertisement -