- Advertisement -
ہانگ کانگ ۔ 18 اپریل (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں پیر کو حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جس کی وجہ اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی پر عدم اتفاق اور ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔ٹوکیو کا نکی۔ 225 انڈیکس ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 511.90 پوائنٹس (3.04 فیصد) گر کر 16336.13 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 41.27 پوائنٹس (3.03 فیصد) گرنے کے بعد 1320.13 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1408
- Advertisement -