ایشیائی حصص بازاروں میں مندی

121

ہانگ کانگ ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) ایشیا کے بیشتر حصص بازاروں میں پیر کو مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ اٹلی کے وزیراعظم کا آئینی اصلاحات کے ریفرنڈم میں شکست کے بعد عہدے سے مستعفی ہونا ہے۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کا آغاز مندی سے ہوا جو مندی پر ہی بند ہوئی۔ٹوکیو کا نکی225 انڈیکس 151.09 پوائنٹس (0.82 فیصد) کی کمی کے بعد 18274.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 11.02 پوائنٹس (0.75 فیصد) گرنے کے بعد 1466.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 80.58 پوائنٹس (0.36 فیصد ) گرنے کے بعد 22484.24 پوائنٹس پر آگیا۔چین کا شینزن کمپوزٹ انڈیکس 13.23 پوائنٹس (0.63 فیصد) گر کر 2071.26 پوائنٹس اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 42.10 پوائنٹس (1.30 فیصد) کمی کے بعد 3201.74 پوائنٹس پر آگیا۔