ٹوکیو ۔ 8 نومبر (اے پی پی) ایشیائی منڈی میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج(ٹوکام) میں خام ربڑ کے اپریل کے لیے سودے 0.8ین اضافہ کے ساتھ160.3 ین (1.42 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔ شنگھائی کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سپلائی کے سودے 145 یوان کمی کے ساتھ 11,320 یوان (1633.15 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج(سیکام) میں خام ربڑ کی دسمبر کے لیے سپلائی124.7 امریکی سینٹ فی کلوگرام0.3 فیصد اضافہ کے ساتھ طے پائے۔