24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومتجارتی خبریںایشیائی سٹاک مارکیٹس میں معمولی اضافے کا رجحان، خام تیل اور سونے...

ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں معمولی اضافے کا رجحان، خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی

- Advertisement -

سنگاپور۔29اگست (اے پی پی):ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں جمعے کو معمولی اضافے کا رجحان رہا جبکہ خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رائٹرز کے مطابق وال سٹریٹ پر ٹیکنالوجی شیئرز کی ریکوری کے بعد سرمایہ کاروں کی نظریں اب امریکی افراط زر کے اہم اعداد و شمار پر مرکوز ہیں جو فیڈرل ریزرو کی آئندہ شرح سود پالیسی پر مزید اشارے فراہم کریں گے۔

مصنوعی ذہانت کی سب سے بڑی کمپنی این ویڈیا کے تازہ نتائج اگرچہ سرمایہ کاروں کی توقعات سے کم رہے تاہم رپورٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اے آئی انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری مضبوط ہے جس سے گزشتہ روز ایس اینڈ پی 500 اور ڈاؤ جونز انڈیکس نئی بلند سطح پر بند ہوئے۔ایشیائی مارکیٹس نے اس مثبت رجحان کو اپنایا اور ایم ایس سی آئی انڈیکس برائے ایشیا پیسیفک 0.4 فیصد بڑھ گیا تاہم، یورپ اور امریکا کی فیوچر مارکیٹس میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

- Advertisement -

چین میں ٹیک پر مبنی سٹار 50 انڈیکس 2.5 فیصد گر گیا جبکہ سی ایس آئی 300 انڈیکس میں 0.7 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.5 فیصد بڑھا۔ جاپان کا نکی انڈیکس 0.4 فیصد نیچے آیا۔علاوہ ازیں، خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔ برینٹ کروڈ 0.68 فیصد گر کر 68.15 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 0.7 فیصد کم ہو کر 64.14 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ سونا بھی 0.17 فیصد کمی کے ساتھ 3,410.69 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں