26.3 C
Islamabad
ہفتہ, اگست 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان، خام تیل کی قیمتوں میں...

ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

- Advertisement -

ہانگ کانگ۔27اگست (اے پی پی):ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بدھ کو ملا جلا رجحان رہا جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اے ایف پی کے مطابق سرمایہ کاروں کی توجہ امریکی سینٹرل بینک پر سیاسی دباؤ سے ہٹ کر مصنوعی ذہانت کی کمپنی نویدیا کی اہم آمدنی رپورٹ پر مرکوز ہے اور یہ رجحان سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران غالب رہا۔بدھ کی صبح ہانگ کانگ، سڈنی اور تائی پے کی مارکیٹوں میں معمولی اضافہ ہوا، ٹوکیو اور سیئول میں استحکام رہا جبکہ شنگھائی اور بینکاک میں کمی دیکھی گئی۔

کیلیفورنیا کی کمپنی نویدیا بدھ کی شام اپنی دوسری سہ ماہی کے مالی نتائج جاری کرے گی۔ تجزیہ کار اسے ٹیک سیکٹر کے لیے ایک "رہنما اشاریہ” قرار دے رہے ہیں۔ تجزیہ کار آمدنی میں 53 فیصد اضافے کے ساتھ 46 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع کر رہے ہیں۔ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں نکی 225 انڈیکس 42,408.10 پوائنٹس پر مستحکم رہا جبکہ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج کا اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.2 فیصد اضافہ سے 25,586.68 پر ریکارڈ کیا گیا تاہم شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی اور کمپوزٹ انڈیکس 0.2 فیصد کی کمی سے 3,862.55 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

- Advertisement -

نیویارک سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر ڈاؤ انڈیکس 0.3 فیصد اضافہ سے 45,418.07 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ لندن سٹاک مارکیٹ میں ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.6 فیصد کی کمی سے 9,265.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ادھر، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 0.1 فیصد کی کمی کے ساتھ 63.21 ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی کروڈ کے معاہدے 0.1 فیصد کمی سے 67.18 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں