ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں امریکی ڈالر کو استحکام رہا

81

ٹوکیو ۔ 9 نومبر (اے پی پی) ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں امریکی ڈالر کو استحکام رہا ۔ٹوکیو ٹریڈ میں ڈالر کی شرح تبادلہ کمی کے ساتھ 113.90 ین،یورو کی شرح تبادلہ 1.1362 ڈالر اور پاﺅنڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ1.3060 ڈالر رہی جبکہ میکسیکن پیسوز کی قدر میں ایک فیصد سے زائد کی کمی آئی جس کی وجہ میکسیکن حکومت کی جانب سے صارفین پر عائد بینک فیس ختم کرنے کا اعلان تھا۔