ٹوکیو۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں جمعرات کو امریکی ڈالر دباﺅ میں رہا۔ٹوکیو ٹریڈ میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ112.11ین رہی جوکہ گزشتہ روز112.35ین تھی۔یورپ کی سنگل کرنسی یورو کی شرح تبادلہ اضافے کے ساتھ1.1566ڈالر اور برطانوی پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ بھی اضافے کے ساتھ 1.3231ڈالر رہی۔