ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

125
پیٹرول پمپوں کے تیل کی کوالٹی کی چیکنگ جاری، پٹرول سیمپل کی منفی رپورٹ والوں کو سیل کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزبہاولنگر

سنگاپور ۔ 17 اگست (اے پی پی) ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے باوجود نرخ 46 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے ستمبر کیلئے سودے 25 سینٹ (0.54 فیصد) کم ہوکر 46.33 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اکتوبر کیلئے فروخت 35 سینٹ (0.75 فیصد)گر کر 48.88 ڈالر فی بیرل رہے۔ادھر امریکا اور برطانیہ میں گزشتہ روز خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔نیویارک اور لندن میں برنٹ کروڈ کے نرخوں میں 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔