ایشیائی مارکیٹ میں ربڑ کے نرخوں میں کمی

143

ٹوکیو ۔ 15 نومبر (اے پی پی) ایشیائی مارکیٹ میں ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں ربڑ کے اپریل کیلئے سودے 7.8 ین کم ہوکر 197.7 ین فی کلوگرام رہے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں جنوری کیلئے ربڑ کے سودے 700 یوان کمی کے ساتھ 15335 یوان فی ٹن میں طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں دسمبر کیلئے ربڑ کے سودے 6.5 امریکی سینٹ سے کم ہوکر 164.10 سینٹ فی کلوگرام میں طے پائے۔