ایشیائی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ

130

ٹوکیو ۔ 17 اگست (اے پی پی) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی سنٹرل بینک کی جانب سے آئندہ ماہ قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کا عندیہ ہے۔ٹوکیو مارکیٹ میں قبل از دوپہر ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ گزشتہ روز نیویارک کی شرح 100.30 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 100.57 ین فی ڈالر پر آگئی۔ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں بھی اضافہ ہوا جو نیویارک کی شرح 113.10 ین فی یورو سے بڑھ کر 113.46 ین فی یورو پر آگئی۔ادھر امریکی فیڈرل ریزرو کے اعلی عہدیدار ولیم ڈوڈلے کا کہنا ہے کہ قرضوں پر سود کی شرح میں ستمبر کے اوائل میں اضافے کا امکان ہے۔