اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) ایشیاءبھر کے ممالک سے وفود 18ستمبر سے شروع ہونے والے 3روزہ ایشیاءپیس فلم فیسٹیول میں شرکت کےلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایشیاءبھر سے آئے مہمان فلمسازوں، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں تعارفی سیشن میں پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل جمال شاہ اور فیسٹیول کے چیف ایگزیکٹو امجد بھٹی نے مہمانوں کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جمال شاہ نے وفود کو پاکستانی ثقافتی ورثہ اوربالخصوص فلم انڈسٹری سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مضبوط آرٹ اورکلچر کی مدد سے انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہے۔