ٹوکیو ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج کے تحت اپریل کےلئے ربڑ کی قیمتوں میں 2 ین فی کلوگرام کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور خریداری کے معاہدے 183.9 ین یا 1.75ڈالر فی کلوگرام میں طے پائے۔