ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

106

ٹوکیو ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں ربڑ کے مارچ کیلئے سودے 2.9 ین ( 1.6 فیصد) بڑھ کر 181.5 ین (1.74 ڈالر ) فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں جنوری کیلئے ربڑ کے سودے 135 یوان بڑھ کر 13985 یوان (2064.05 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں نومبر کیلئے ربڑکے سودے 0.8 سینٹ کمی کے بعد 146 امریکی سینٹ فی کلو گرام میں طے پائے