ایشیائی منڈی میں ربڑ کے نرخ کم ہو گئے

95

ٹوکیو ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) ایشیائی منڈی میں ربڑ کے نرخ تیزی میں رہنے کے بعد جمعہ کو گر گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ٹوکیو کموڈیٹی ایکس چینج ٹا کام میں فروری کے لئے ربڑ کی سپلائی 2 ین کی کمی کے ساتھ 210.2 ین(1.87 ڈالر)فی کلو گرام پر طے ہوئی۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں جنوری کے لئے ربڑ کی ترسیل 460 یو آن کی کمی کے ساتھ 14,515 یو آن فی ٹن رہی۔