ٹوکیو ۔ 25 اگست (اے پی پی) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو ین اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 100.45 ین فی ڈالر سے معمولی کمی کے ساتھ 100.44 ین فی ڈالر رہی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ 1.1264 ڈالر فی یورو سے …
ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں ین اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی
ٹوکیو ۔ 25 اگست (اے پی پی) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو ین اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 100.45 ین فی ڈالر سے معمولی کمی کے ساتھ 100.44 ین فی ڈالر رہی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ 1.1264 ڈالر فی یورو سے بڑھ کر 1.1273 ڈالر فی یورو ہو گئی۔ ین کے مقابلے میں بھی یورو کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا اور یورو کی شرح تبادلہ 113.14 ین فی یورو سے بڑھ کر 113.22 ین فی یورو ہو گئی۔









