ہانگ کانگ ۔ 15 اپریل (اے پی پی) ایشیاکا سب سے بڑا الیکٹرونکس شو 2017ءہانگ کانگ میں جاری ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اس الیکٹرونکس شو میں چین اور جاپان سمیت دنیا کے 23 مختلف ممالک سے مختلف الیکٹرونک اشیاءتیار کرنے والی چھوٹی بڑی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس چودہویں سالانہ الیکٹرونکس شوکے دوران ڈانسنگ روبوٹس اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرکے شرکاءکو محظوظ کر رہے ہیں۔