ایشیا اور یورپ کو ملانے والے ٹنل میں صدر ترکی کی ڈرائیونگ

118

انقرہ ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بر اعظم ایشیا اور یورپ کو ٹیوب گزرگاہ کے ذریعے ملانے والے ٹنل سے کہ جس کو 20 دسمبر سے کھولا جائیگا کو بذات خود چلاتے ہوئے پار کیا ہے۔دنیا کے بہترین انجنیئرنگ پراجیکٹس میں شمار کیے جانے والے ٹنل کی حرم علاقے کی سائٹ کو آنے والے جناب ایردوان نے کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھتے ہوئے ٹنل میں سفر کیا۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم اور وزیر مواصلات، جہاز رانی و خبر رسانی احمد ارسلان بھی صدر کے ہمراہ تھے۔یورپی حصے تک پہنچنے کے بعد صدر واپس لوٹ آئے