اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) ایشیا اوشنا پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ 4 دسمبر سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگی،پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں نورکنی قومی ٹیم ایشیا اوشنا پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، جس میں 5 مرد اور 4 خواتین کھلاڑی شامل ہیں،مرد کھلاڑیوں میں اطہر بٹ 105 کلوگرام، سید ندیم ہاشمی 120 کلوگرام، ملک راشد 93 کلوگرام، محمد عدنان عبدالجبار 120 کلوگرام اور محمد آصف پلس 120 کلوگرام شامل ہیں