ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا، وننگ کمبی نیشن برقرار

157
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر فور رائونڈکا چوتھا میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان (کل) کھیلا جائے گا

کینڈی۔1ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے بھارت کے خلاف (کل) ہفتہ کو ہونے والے ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، ٹیم مینجمنٹ نے نیپال کے خلاف میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔ بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

بھارت کے خلاف میچ کیلئے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف شامل ہیں۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ کلہفتہ کو پالے کیلی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کینڈی میں کھیلا جائے گا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔