ایشیا کپ کے سری لنکا مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

184

لاہور۔16اگست (اے پی پی):ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچوں کے سلسلے کے پہلے مرحلے کی ٹکٹوں کی فروخت آج جمعرات17 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجے شروع ہوگی۔یہ ٹکٹ پر شروع ہوگی۔یہ ٹکٹ Pcb.bookme.comپر دستیاب ہونگے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل اس بارے میں اعلان اپنے آفیشل سوشل میڈیا چینل پر کرے گا۔ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچوں کے سلسلے میں دوسرے مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت آج 17 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجکر تیس منٹ پر شروع ہوگی۔

ان میچوں میں دو ستمبر کو ہونے والا پاکستان انڈیا کا میچ بھی شامل ہے۔اہم بات یہ ہے کہ ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں جبکہ پاکستان اور انڈیا کے میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر دو ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔ہاسپیٹلیٹی یا کارپوریٹ آرڈرز کے لیے[email protected] پر ای میل کی جاسکتی ہے۔سری لنکا میں ایشیا کپ کے 9 میچز کھیلے جائیں گے جس میں فائنل بھی شامل ہے۔

سری لنکا میں ایشیا کپ کے میچوں کا آغاز 31 اگست کو پالیکلے میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے میچ سے ہوگا۔2 ستمبر کو پالیکلے میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ایشیا کپ کے پاکستان میں کھیلے جانے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ ہفتے شروع ہوچکی ہے۔پاکستان میں ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔