ایشین اتھلیٹکس کے نائب صدر کی تھرونگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر محمد یاسر کومبارکباد

190
ایشین اتھلیٹکس کے نائب صدر کی تھرونگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر محمد یاسر کومبارکباد

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):ایشین اتھلیٹکس کے نائب صدر اور سائوتھ ایشین اتھلیٹکس کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے کوریا میں کھیلی گئی دوسری ایشین تھرونگ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی محمد یاسر کو چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے،

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے اس کامیابی پر محمد یاسر اور کوچ سید فیاض حسین بخاری کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ محمد یاسر آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے

، انہوں نے سری لنکن اتھلیٹس کو پہلی اور تیسری جبکہ جاپانی کھلاڑی کو چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر بھی مبارکباد دی ،دوسری ایشین تھرونگ چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ دو زورہ چیمپئن شپ 14 اور 15 جون کو کوریا میں کھیلی گئی۔