اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے موسمیاتی لحاظ سے موضوع پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ جمعرات کومعاہدے پر بنک کی طرف سے نائب صدر انوسٹمنٹ آپریشنز کونسٹنٹین لیکیٹووسکی نے دستخط کیے۔ فنڈز رواں ماہ سٹیٹ بینک منتقل ہوجائیں گے، یہ فنڈ ایشیائی ترقیاتی بنک کی کوفنانسنگ سے پاکستان کے لئے بریس پروگرام کے تحت دیئے جارہے ہیں۔ دستخط مصر میں شرم الشیخ میں کاپ ۔27 اجلاسوں کے دوران ہوئے اور اس کا مشاہدہ وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کیا تھا ۔