ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ ، پومزے ایونٹ کے دوسرے روز بھی پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے

88

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پومزے ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے ، سعودی عرب اور نیپال کے کھلاڑی دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جارہی چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 14 گولڈ، چار چاندی اور 15 کانسی کے میدلز اپنے نام کئے ۔

سعودی عرب نے سونے اور چاندی کا ایک، ایک جبکہ کانسی کے دو میڈلز حاصل کئے ۔اسی طرح نیپال نے ایک سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ چیمپین شپ میں 24 ملکوں کے 450سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان سمیت، افغانستان، بحرین، برازیل، مصر، جرمنی، برطانیہ، انڈونیشیا، ایران، عراق، اردن، قازقستان، کویت، نیپال، نیدرلینڈز، عمان، فلسطین، کوریا، سعودی عرب، سربیا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات ڈیلیو ٹی ریفوئزی اور ازبکستان شامل ہیں۔