ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد غیر ملکی ٹیموں کی اپنے اپنے ملکوں کے لئے واپسی شروع

139
Asian Taekwondo Championship
Asian Taekwondo Championship

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی اپنے اپنے ملکوں کے لئے روانگی شروع ہو گئی ہے۔چیمپئن شپ میں 26 ممالک کے ساڑھے چار سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جن میں پاکستان سمیت، افغانستان، بحرین، برازیل، مصر، جرمنی، برطانیہ، انڈونیشیا، ایران، عراق، اردن، قزاخستان، کویت، نیپال، نیدرلینڈز، اومان، فلسطین، کوریا، سعودی عرب، سربیا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات ڈیلیو ٹی ریفوئزی اور ازبکستان شامل تھے۔

واضح رہے کہ افغانستان نے دو سونے اور دو چاندی کے تمغے جیت کر پانچویں ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا میدان مار لیا جبکہ پاکستان نے دو سونے، ایک چاندی اور سات کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ قزاخستان کی ٹیم ایک سونے اور چار چاندی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔چیمپئن شپ کے خواتین ایونٹ میں قزاخستان نے چار سونے اورایک چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی، برطانیہ نے ایک سونے اور دو چاندی تمغوں کے ساتھ دوسری اور ایران نے ایک چاندی اور ایک چاندی تمغے کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔