33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںایشین جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی...

ایشین جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائےگا

- Advertisement -

لاہور۔ 13 جون (اے پی پی ) پاکستان کی چار رکنی بیڈ منٹن ٹیم ایشین جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں شرکت کرےگی جس کےلئے کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ چیمپئن شپ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام 9 سے17جولائی تک تھائی لینڈ میں ہوگی۔ منتخب کھلاڑیوں کا چیمپئن شپ کے انعقاد سے قبل تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائے گا۔ دو روزہ ٹرائلز کے بعد سلیکٹ ہونے والے چار جونیئر کھلاڑیوں میں شمیر افتخار، شہروز جمیل، احمر جلال ( پنجاب ) اور زہیب خان خلیل ( خیبر پختونخوا ) شامل ہےں۔ منتخب کھلاڑی بوائز سنگلز اور بوائز ڈبلز ایونٹس میں شرکت کریں گے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8573

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں