اسلام آباد ۔ 05فروری(اے پی پی) پاکستان سکواش فےڈرےشن کے نائب صدر قمرالزمان نے ایشین جونیئر سکواش چیمپیئن شپ مےں قومی کھلاڑےوں کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کےا، پاکستانی جونئےر کھلاڑےوں کو ٹائٹل کا دفاع کرنا چاہےئے تھا۔ اتوار کو اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فےڈرےشن نے ہانگ کانگ مےں کھےلی گئی 18وےں ایشین جونیئر سکواش چیمپیئن شپ کے لئے کھلاڑےوں کو تمام سہولےات فراہم کیں اور انہےں اےونٹ کی تےاری کے لئے بھر پور تربےت بھی فراہم کی اس کے باوجود اےونٹ مےں قومی کھلاڑےوں کی کارکردگی ماےوس کن رہی۔