ایشین سنوکر چیمپئن شپ انڈر ۔21 میں پاکستان کے احسن رمضان کا مقابلہ ملائشیا کے جریمی چاٹ سے (کل)کو منگل کو ہوگا

115
پاکستان کے اویس منیر اور نسیم اختر ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں انڈر 21 کے مقابلوں میں پاکستان کے احسن رمضان کا مقابلہ ملائشیا کے جریمی چاٹ سے(کل) منگل کو تہران ، ایران میں ہوگا۔

چیمپئن شپ کے دو میچز میں پاکستان کے احسن رمضان نے ایران کے ارشیا تہرانی کو 0-3 سے اور افغانستان کے محمد صادق کو 0-3 سے ہراچکے ہیں۔چیمپئن شپ ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ایونٹ میں دو قومی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

جن میں حارث طاہر اور احسن رمضان شامل ہیں جبکہ نوید کپاڈیہ ٹیم کے ہمراہ بطور آفیشل ریفری ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔