ہانگ کانگ ۔ 4 فروری (اے پی پی) اہم ایشین سٹاک مارکیٹس میں اضافہ ہوا جس کی وجہ شنگھائی شیئرز کی قیمتیوں میں اضافہ ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس منگل کو 112.65 پوائنٹ (0.49 فیصد )بڑھ کر 22084.59 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 11.58 پوائنٹ (0.69 فیصد) اضافے کے ساتھ 1684.24 پوائنٹ پر بند ہوا۔چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس وقفے پر 5.83 پوائنٹ (0.21 فیصد) بڑھ کر 2752.44 پوائنٹ جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 7.49 پوائنٹ (0.47 فیصد ) اضافے کے ساتھ 1616.49 پوائنٹ رہا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 304.70 پوائنٹ (1.16 فیصد )اضافے کے ساتھ 26661.68 پوائنٹ رہا۔