ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

206

ہانگ کانگ ۔ 9 مئی (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹوکیو سٹاک کا اختتام تیزی پر ہوا۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں اضافے کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے جس کے باعث تاجروں کی جانب سے برآمدی سودوں میں گہری دلچسپی لی گئی۔نکی۔225 انڈیکس 109.31 پوائنٹس (0.68 فیصد) اضافے کے ساتھ 16216.03 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 8.34 پوائنٹس (0.64 فیصد ) بڑھنے کے بعد 1306.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔