ہانگ کانگ ۔ 06 مارچ (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ سرمایہ کاروں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فولاد اور ایلومینیم کی درآمد پر عائد ٹیکس کے نسبتا کم اثرات کا احساس اور وال سٹریٹ بزنس میں تیزی ہے۔جاپانی سٹاک مارکیٹ 1.8 فیصد اضافے پر بند ہوئی۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 21417.76 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 21.51 پوائنٹ (1.27 فیصد) اضافے کے ساتھ 1716.30 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ مارکیٹ میں 1.9 فیصد اضافے کے ساتھ 30451.71 پوائنٹ پر بند ہوا۔