ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

ہانگ کانگ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ وال سٹریٹ بزنس میں اضافہ ہے۔ٹوکیوسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی رہی اور وقفے پر 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔شنگھائی انڈیکس میں 0.6 فیصد، سڈنی، سیﺅل سنگاپور، منیلا اور تائپے میں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ سرکاری تعطیل کے باعث بند رہی۔