ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

70

ہانگ کانگ ۔ 2 اپریل (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں مجموعی طور پر تیزی رہی۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 62.65 پوائنٹ (0.21 فیصد) بڑھ کر 69624.67 پوائنٹ پر بند ہوا۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 6.46 پوائنٹ (0.20 فیصد) بڑھ کر 3176.82 پوائنٹ جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 1.93 پوائنٹ (0.11 فیصد ) بڑھ کر 1757.60 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 3.72 پوائنٹ کم ہوکر 21505.31 پوائنٹ جبکہ ٹاپکس انڈیکس 4.12 پوائنٹ (0.25 فیصد) اضافے کے ساتھ 1611.69 پوائنٹ پر بند ہوا، دیگر علاقائی سٹاک مارکیٹس میں سڈنی 0.4 فیصد، سنگاپور 0.6 فیصد، سیﺅل 0.4 فیصد اور ولنگٹن 1 فیصد سے زیادہ اضافی پر بند ہوئی۔اس کے علاوہ تائپے، منیلا، ممبئی، جکارتا اور بنکاک مارکیٹس میںبھی بہتری رہی۔