ہانگ کانگ۔ 15 اپریل (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ امریکا چین تجارتی کشیدگی میں کمی بارے مثبت اشارے ہیں۔جاپانی سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی،ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 298.55 پوائنٹ (1.37 فیصد) بڑھ کر 22169.11 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 22.53 پوائنٹ (1.40 فیصد) اضافے کے ساتھ 1627.93 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 174.97 پوائنٹ (0.58 فیصد )اضافے پر 30084.73 پوائنٹ رہا۔شنگھائی انڈیکس میں 0.3 فیصد، ولنگٹن 0.8 فیصد اضافہ ہوا، سیﺅل ، ممبئی ، تائپے اور جکارتا سٹاک انڈیکسز میں بھی تیزری ریکارڈ کی گئی۔