ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

133

ہانگ کانگ ۔ 22 اگست (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں پیر کو حصص کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔ٹوکیو مارکیٹ میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کی بہتر کاروباری سرگرمیاں ہیں۔شہر کے نکی۔ 225 انڈیکس میں ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 85.41 پوائنٹس (0.52 فیصد) اضافہ ہوا جو وقفے تک 38.93 پوائنٹس (0.24 فیصد) کے ساتھ 16584.75 پوائنٹس پر آگیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 5.13 پوائنٹس (0.40 فیصد) بڑھنے کے بعد 1300.80 پوائنٹس پر آگیا۔ہانگ کانگ مارکیٹ میں حصص کی قیمتوں میں مندی رہی ۔