ہانگ کانگ ۔ 06 فروری (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ وال سٹریٹ مارکیٹ میں تیزی،بہتر امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ اور ڈونلڈ ٹرمپ کا بعض مالیاتی پالیسیاں واپس لینے کا اعلان ہے۔ٹوکیو کا نکی ۔225 انڈیکس 58.51 پوائنٹ (0.31 فیصد) بڑھ کر 18976.71 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ٹاپکس انڈیکس 5.43 پوائنٹ ( 0.36 فیصد ) بڑھنے کے بعد 1520.42 پوائنٹ پر بند ہوا۔