ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں کمی

108

ہانگ کانگ ۔ 07 فروری (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی و یورپی سیاسی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کے خدشات اور ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔ٹوکیو مارکیٹ کا آغاز حصص کی قیمتوں میں کمی سے ہوا اور کمی پر ہی بند ہوا۔نکی 225 انڈیکس 65.93 پوائنٹ (0.35 فیصد) کم ہوکر 18910.78 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 4.27 پوائنٹ (0.28 فیصد) کم ہوکر 1516.15 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے سے قبل 72.05 پوائنٹ (0.31 فیصد) گرکر 26275.19 پوائنٹ پر آرہا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 2.58 پوائنٹ (0.08 فیصد ) کم ہوکر 3154.40 پوائنٹ رہا۔شینزن کمپوزٹ انڈیکس 1.67 پوائنٹ (0.09 فیصد) کمی کے بعد 1925.90 پوائنٹ پر آگیا۔