ہانگ کانگ ۔ 17 مئی (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور امریکا کی غیر یقینی سیاسی صورتحال ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس وقفے پر 97.63 پوائنٹ (0.49 فیصد) گر کر 19822.19 پوائنٹ رہا۔ٹاپکس انڈیکس 7.80 پوائنٹ (0.49 فیصد) کمی کے ساتھ 1576.43 پوائنٹ رہا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 67.83 پوائنٹ (0.27 فیصد) گر کر 25268.11 پوائنٹ رہا۔چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 3.25 پوائنٹ (0.10 فیصد) کم ہوکر 3109.71 پوائنٹ جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 9.31 پوائنٹ (0.50 فیصد ) اضافے کے ساتھ 1874.58 پوائنٹ رہا۔