ہانگ کانگ ۔ 3 اگست (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں بدھ کو مسلسل دوسرے روز حصص کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ عالمی سٹاک مارکیٹ میں مندی اور ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔ٹوکیو کا نکی۔ 225 انڈیکس 1.9 فیصد گرنے کے بعد 16083.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.2 فیصد بڑھ کر 2978.46 پوائنٹس جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس1.8 فیصد گر کر 21739.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔