ایشین سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان

79

ہانگ کانگ ۔ 27 مارچ (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں اتار چڑھاﺅ رہا جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکسوں میں کمی کی پالیسیوں کے معدوم امکانات ہیں۔ٹوکیو مارکیٹ میں ابتدائی سرگرمیوں کے دوران حصص کے نرخوں میں کمی ہوئی۔وقفے پر نکی 225 انڈیکس291.74 پوائنٹ (1.51 فیصد) گرکر 18970.79 پوائنٹ رہا۔ٹاپکس انڈیکس 21.8 پوائنٹ (1.37 فیصد) کمی کے بعد 1522.84 پوائنٹ پر آرہا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.1 فیصد بڑھ کر 24384.91 پوائنٹرہا۔ چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.2 فیصد بڑھنے کے بعد 3275.50 پوائنٹ رہا۔