ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی

52

ہانگ کانگ ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی رہی جس کی وجہ امریکا اور دوسرے ملکوں کے درمیان سیاسی و تجارتی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں کی محتاط کاروباری سرگرمیاں ہیں۔ وقفے پر ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.2 فیصد ، شنگھائی، 0.5 فیصد،ٹوکیو 0.1 فیصد، سیﺅل 0.4 فیصد اور سڈنی انڈیکس 0.3 فیصد تک گرگیا۔اس کے علاوہ تائپے، ولنگٹن اور منیلا سٹاکس میں بھی مندی رہی تاہم سنگاپور سٹاک واحد مارکیٹ تھی جس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔