ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی

53

ہانگ کانگ ۔ 20 مارچ (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی رہی جس کی وجہ فیس بک ڈیٹا لیک سکینڈل کے باعث امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 99.93 پوائنٹ (0.47 فیصد) گر کر 21380.97 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 3.68 پوائنٹ (0.21 فیصد) کمی کے ساتھ 1716.29 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 169.56 پوائنٹ (0.54 فیصد) گر کر 31344.20 پوائنٹ رہا۔