ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

88

ٹوکیو ۔ 28 فروری (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کی طلب میں اضافہ ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اگست کیلئے سودے 2.9 ین بڑھ کر 270 ین (2.41 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں مئی کیلئے خام ربڑ کے سودے 120 یوان بڑھ کر 18785 یوان (2733 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں مارچ کیلئے خام ربڑ کے سودے 0.6 امریکی سینٹ بڑھ کر 209 سینٹ فی کلو گرام طے پائے۔